ناندیڑمیں مثالی شادی :صرف چائے پر”مجلس نکاح“ کااختتام

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) آج مورخہ 15جنوری 2019ءکو قدوائی نگر مقیت فنکشن ہال میں صبح 11 بجے انجام پائی۔ اس شادی عقد نکاح کی کارروائی قاری نائب قاضی محبوب خان صاحب نے انجام دی اور خطبہ نکاح الحاج حافظ احمد خان صاحب نے دئے ہیں۔ اس شادی میں قدوائی نگر کے سابقہ کارپوریٹر عبدالمقیت صاحب نے خود اپنا شادی خانہ بغیر کرایہ کے دیا۔ کیونکہ عاقد شیخ فیصل ولد شیخ پاشاہ نے دُلہن والوں سے بغیر جوڑے کی رقم اور جہیز وغیرہ کچھ بھی نہیں لیا۔ صرف عقد نکاح کے بعد چائے پر یہ مجلس نکاح کا اختتام ہوا۔ یہ نکاح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقہ سنت پر نکاح ہوا۔ آج کی لڑکیاں اُنت کی جوڑے کی رقم اور جہیز کی وجہ سے گھروں میں بن بیاہی بیٹھی اپنی زندگیاں گزار رہی ہیں۔ یہ ہمارے لئے ایک اچھا عمل نہیں ہے۔ ہم پیدائش سے لیکر شادی اور موت تک حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کے سنت پر زندگی گزاریں گے تو ہم دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح کا بیان قاری نائب قاضی محبوب خان صاحب نے کئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading