ناندیڑ:موظف ایگریکلچرل آفسر بشیرالزماں خاں کی رحلت!- ناندیڑ:صحافی کودھمکی دینے والے کوکلوار کے حملہ آور دونوں ملزمین کو پولس کسٹڈی – ناندیڑ:ایم ایل اے شیام سندرشندے کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کاالیکشن کمیشن کمشنرسے مطالبہ

ناندیڑ:موظف ایگریکلچرل آفسر بشیرالزماں خاں کی رحلت!

ناندیڑ:17نومبر۔(ورق تازہ نیوز)موظف ایگرکلچرل آفیسر محمدبشیر الزماں خاں ولد محمد محبوب خاں کابروز ہفتہ 16 نومبر کواورنگ آباد کے بجاج ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔ ان کی نماز جنازہ ہفتہ کے دن ہی شب نو بجے ناندیڑ کے گنج شہیداں قبرستان کربلا میں پڑھی گئی اور اُسی قبرستان میں بہ دیدہ نم سپرد لحد کردیاگیا ۔
ان کے برادرِ خورد حسن الزماں خاں نے اس خبرغم کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ 64سالہ بشیر الزماں خاں چند دن قبل اورنگ آباد کے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ وہیں ان کے دل پرشدید حملہ ہوااورانھیں فوری بجاج ہاسپٹل میں شریک کیاگیا ۔ڈاکٹروں نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی تھی لیکن پندر ہ دن بعد وہ اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔
اُن کے والد مرحوم محمدمحبوب خاں ناندیڑ کی عدالت میں سب رجسٹرار تھے جن کاشمار ناندیڑ کے ذی اثر اور معزز شخصیات میں ہوتاتھا ۔بشیرالزماں خاں کے پسماندگان میں اہلیہ اورتین بیٹے ہیں ۔ مرحوم ایک شریف النفس کم گفتار اور نرم گفتار ‘سادگی پسند شخص تھے ۔ ان کا مختلف علوم کا مطالعہ بھی کافی وسیع تھا لیکن وہ ہمیشہ ہجوم ‘ ہنگاموں او رشہرت سے دور ہی رہاکرتے تھے ۔ادارہ ”ورق تازہ“ کے مدیراعلیٰ محمدتقی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ مرحوم ان کے بہت مخلص ‘بے لوث دوست تھے ۔اُن کاشمار ”ورق تازہ“ کے مداحین میں ہواکرتاتھا ۔مجھ سے جب بھی ملتے بڑے تپاک اور خلوص سے ملتے تھے ۔میری خیریت دریافت کرتے کبھی کوئی متنازعہ بات نہیں کرتے ۔مجھے بھی ان سے مل کر بڑی خوشی ہوتی ۔ وہ ایک مثبت فکر کے حامل بے ضرر انسان تھے ۔ اُن سے میر ے مراسم کوئی 35سال سے تھے ۔ رب العزت سے عا ہے کہ وہ بشیر الزماں خاں کی مغفرت کرے اُن کی قبرکوخوشبواورنور سے بھردے ۔ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطاءکرے لواحقین کومستقل صبر وسکون دے ۔ آمین۔

ناندیڑ:صحافی کودھمکی دینے والے کوکلوار کے حملہ آور دونوں ملزمین کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:17نومبر۔(ورق تازہ نیوز)کوکلوار پر حملہ کرنے والے دونوں ملزمین نے ایک صحافی کو بھی دھمکی دی تھی ۔ آج اس معاملے میں دونوں ملزمین کو فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ایس گﺅئی نے دو یوم پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے ۔ گوئند کوکلوار پر حملہ کے معاملے میں 2نومبر کو ناندیڑ پولس نے گروچرن سنگھ عرف لکی سنپورن سنگھ گل عمر 30 سال و سید نجی الدین عرف گڈوسید منیر الدین عمر 38 سال کوگرفتار کیا تھا ۔اس معاملے میںدونوںکی پولس کسٹڈی 13نومبر تک دی گئی تھی اسکے بعد دونوں کو ایم سی آر یعنی جیل بھیج دیاگیاتھا ۔ا سکے بعد وزیر آباد پولس نے جرم نمبر 237/2019کے معاملے میں منتقلی وارنٹ طلب کیا ۔ان دونوں کواورنگ آباد کے ہرسول جیل سے ناندیڑ منتقل کیاگیااسکے بعددونوں کی 16نومبر کوگرفتاری عمل میں آئی ۔ جرم نمبر 237 کے معاملے میں صحافی کیشوگھونسے پاٹل فریادی ہے ۔انھوںنے اپنی شکایت میںکہاتھا کہ مذکورہ دونوں ملزمین انکے بیٹے کے پاس سے میرا موبائل نمبر حاصل کیااورہرویندرسنگھ عرف رندا کی جانب سے انھیں جگہ خالی کرنے کیلئے دھمکی دی گئی اور کھنڈنی کامطالبہ بھی کیا۔معاملے کی تفتیش ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے ‘پی آئی سندیپ شیولے کی رہنمائی میں پی ایس آئی پروین راٹھوڑ نے معاملے کی تحقیقات کی ۔آج 17نومبر کو لکی اور گڈوکو پولس ملازمین پروین راٹھوڑ‘ ببن بیدڑے ]سنتوش بیلوروڈ‘ سنیل کانگلوار ‘ جسپریت سنگھ شاہو نے عدالت میں پیش کیا ۔پولس نے کہاکہ جو معاملہ رونما ہو ا اسکی مکمل تفتیش کےلئے ملزمین کو پولس کسٹڈی ریمانڈ دینا ضروری ہے ۔جج ایس ایس گوئی نے لکی اور گڈو کو دو یوم یعنی 19نومبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھنے کاحکم دیا ہے ۔

ناندیڑ:ایم ایل اے شیام سندرشندے کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کاالیکشن کمیشن کمشنرسے مطالبہ

ناندیڑ:17نومبر۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ ماہ منعقدہ ریاستی اسمبلی انتخابات میںناندیڑضلع کے لوہا حلقہ اسمبلی سے منتخب وظیفہ یاب آفیسر شیام سندر شندے نے پرچہ نامزدگی کے ساتھ جو حلفنامہ پیش کیاہے جس میں انکے خلاف مبینہ بدعنوانی کے جرم کی معلومات نہیں دی گئی ہے اسلئے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس طرح کامطالبہ ریاستی چیف الیکشن کمشنرسے کیاگیا ہے ۔شیتکری کامگار پارٹی کے واحد منتخبہ رکن اسمبلی شندے ہے ۔اسکے بعدبی جے پی میں شمولیت کافیصلہ کیا ۔تھانہ کے سماجی کارکن پروین واٹے گاونکر نے شندے کے خلاف شکایت چیف الیکشن کمشنر کے پاس داخل کی ہے جس میں انکاانتخاب منسوخ کرنے اور انکے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔واٹے گاونکر کے مطابق اوشیورا کے اراضی گھوٹالہ کے ضمن میں تفتیش کرنے کیلئے ہائی کورٹ کی ہدایت پرایس آئی ٹی کاقیام عمل میں آیا تھا جس کی تفتیش کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے سال 2017 میں انسداد رشوت ستانی ایکٹ اورتعزیرات ہند کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ جس میں سمیر اور پنکج بھجبل سمیت شیام سندر شندے کو ملزم بنایاگیا ہے ۔سمیر اور پنکج بھجبل نے اسمبلی انتخابات لڑاتھا جس میں دونوں نے اپنے حلفنامہ میں اس جرم کاذکر کیاتھا ۔لیکن اسی معاملے کے معاون ملزم شندے نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن آفیسر کے پاس داخل اپنے حلفنامہ میں مذکورہ مقدمہ کاکوئی ذکر نہیں کیا ہے ۔ اس طرح انھوں نے جرم کوچھپانے کی کوشش کی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading