کانگریس اور این سی پی کے علاوہ سماجوادی پارٹی اور ایم آئی ایم کے ممبران کو وزارت مل سکتی ہے
ممبئی 17نومبر (یو این آئی )مہاراشٹر میں شیوسینا ،این سی پی اور کانگریس حکومت کی تشکیل چند دنوں میں عمل میں آنے والی ہے اسی دوران سابقہ دیویندر فڈنویس کی قیادت والی حکومت کے متضاد تشکیل دی جانے والی مہاراشٹر حکومت میں مسلم نمائندوں کی شمولیت بھی متوقع ہے اور اس پر بھی تینوں پارٹیوں کے لیڈران میں گفت و شنید جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق سابقہ حکومت میں کسی بھی مسلم نمائندے کو وزارت میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی بی جے پی اور شیوسینا کا کوئی مسلم رکن اسمبلی تھا لیکن تشکیل دی جانے والی نئی حکومت میں تینوں پارٹیوں میں مسئم نمائندے شامل ہیں جس میں شیوسینا کے واحد مسلم رکن اسمبلی عبدالستار نبی شیخ ،کانگریس سے امین پٹیل ، اسلم شیخ ، ذیشان صدیقی ، راشٹروادی کانگریس سے نواب ملک ، حسن مشرف کے علاوہ مجلس اتحادالمسلمین کے دو اراکین اسمبلی مفتی محمد اسماعیل ، فاروق شاہ اور سماجوادی پارٹی کے ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ ہیں ۔
ریاست کی وزارت میں اقلیتوں کی وزارت بھی شامل ہے اور توقع کیا جا رہا ہے کہ اس وزارت کی سربراہی کسی مسلم نمائندے کو ہی دی جائے گی ۔