ناندیڑ: 14 فروری( ورق تازہ نیوز)روزنامہ ورق تازہ سلور جوبلی کے ضمن میں 16 فروری کو بڑی درگاہ گاڑی پورہ میں منعقد ہونے والے مفت طبی معائنہ کیمپ میں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ ہیلتھ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مادھوریمگیروار‘ ڈاکٹر توشنیوال اور لیبارٹری ٹیکنیشن محترمہ مناکشی کوسمے اور جناب احمدرضوان اللہ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔
اس طرح کی ہدایت میڈیکل ہیلتھ آفیسر جناب سریش سنگھ ناندیڑمیونسپل کارپوریشن نے مذکورہ ہیلتھ عملہ کودی۔ محکمہ ہیلتھ اس وقت شہر میں قومی شہری ہیلتھ مہم چلا رہا ہے اور اس میں مہم کے حصے کے طور پر محکمہ مذکورہ کیمپ کواپناتعاون دے رہا ہے ۔ میڈیکل ہیلتھ آفیسر نے اپنے مراسلے کے ذریعے لیباریٹری عملہ کو ہدایت دی کہ خون جانچ سے متعلق تمام سامان کے ساتھ کیمپ میں حاضر رہیں۔