مسلمان تصورآخرت کے ساتھ زندگی گزاریں: بلولی میں دو روزہ تبلیغی اجتماع کااختتام ‘دیڑھ لاکھ سے زائد مسلمانوں کی شرکت

بلولی: 14فروری (ابراربیگ) بلولی سے دو کلومیٹر کی دوری پر 12 اور 13 فروری کو ناندیڑ ضلع کا دو روزہ عمومی تبلیغی اجتماع منعقد کیا گیا تھا ۔ حافظ منظور صاحب امیر تبلیغی جماعت کی دعا پراجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔ امیر صاحب نے دوران دعا عالم اسلام کی سربلندی‘ مسلمان کی عزت ‘ بحالی امن اور محبت کی برقراری‘ ملک و قوم کی ترقی اور تصور آخرت کی زندگی کے علاوہ جن لوگوں نے اجتماع کے انعقاد کے لیے شدید مشقت کی انہیں برکت عطا فرمانے اور جنہوں نے فراغ دل کے ساتھ اجتماع کے لیے اراضی دی ان کی بھلائی کے لیے دعائیں کیں´۔

اجتماع میں ناندیڑ ضلع کے علاوہ قریبی ریاستوں تلنگانہ‘ کرناٹک اور آندھرا پردیش سے بھی ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی ۔ ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی۔ دو روزہ تبلیغی اجتماع کے آخری اور اختتامی بیان سے مخاطب ہوتے ہوئے مولانا مبین صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان دنیا میں چند برسوں کے لئے زندگی گزارنے آتا ہے لیکن وہ اس کوفنا ہونے والی دنیا میں ایسے زندگی بسر کرتا ہے جیسے اسے ہمیشہ یہاں رہنا ہے ۔ موت کا مزہ سبھی کو چکھنا ہے نہ جانے کب کس کو بلاوا آجائے۔ کسی کو موت کی فکر نہیں ہورہی ہے ہر انسان اپنی روز مرہ کی مصروفیات میں مصروف ہے ۔مسلمانوں پر ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے اپنی زندگیوں میں اسلامی انقلاب پیدا کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے تصور آخرت کے ساتھ اپنی زندگی گزارے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باتوں سے بات وجود میں آتی ہے اور اللہ کے یہاں باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اللہ تو صرف بندوں کے عمل کو دیکھتا ہے اور آخرت میں صرف معاملات ہی کام آئیں گے اور یہ معاملات صرف اور صرف دعوت کی محنت کرنے سے زندگی میں آتے ہےں اور اس طرح کے اجتماع کا مقصد یہی ہے کہ تمام مسلمان اللہ کی راہ میں اپنا وقت لگائیں ۔مولانا مبین صاحب پونہ) اپنے دو گھنٹے کے طویل بیان میں دین کے راستے پر چلنے سے اللہ کی مدد کیسے ملتی ہے اس سلسلے میں صحابہ کرام کی زندگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تفصیلی روشنی ڈالی۔اجتماع کی مختلف نشستوں سے دیگر علمائے نے بھی بیان کیا ۔ 115 ایکڑ اراضی پر منعقدہ اجتماعی کی کامیابی کیلئے 500والینٹرس نے پارکنگ ‘ٹرافک‘ پانی سپلائی‘ لائٹ ودیگر سہولیات کے کی نگرانی کی۔ اجتماع کے اختتام پر تمام شرکاء بہ عافیت اپنے اپنے مقامات پر پہنچ گئے، محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی دھماڑ کی زیر نگرانی میں سرکل انسپکٹر بھگوان دھبڑگے نے بھی اپنے ملازمین کے ہمراہ ڈیوٹی کو بحسن وخوبی انجام دیا۔ واضح رہے کہ 23 سال بعد بلولی میں اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔ اجتماع کاروح پرور منظرد دیکھنے کے لیے غیر مسلم بھائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تصاویر منور خان پٹھان

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading