ناندیڑمدینہ نگرروڈسے نوجوان کی تحویل سے خنجر ضبط

ناندیڑ:10جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے دیگلورناکہ روڈ پر مدینہ نگر علاقہ میںاردو گھر کے پاس ایک نوجوان کی تحویل سے پولس نے خنجر ضبط کیا ہے ۔یہ نوجوان پیشہ سے مزدور بتایا جاتا ہے ۔اتوارہ پولس ذرائع کے بموجب پولس کادستہ گزشتہ روز اردوگھرکے سامنے سے گزرہاتھا اس وقت ایک نوجوان انکے سامنے آگیا لیکن پولس کو دیکھ کر نوجوان فرار ہوگیا.

اسلئے پولس کونوجوان پرشک وشبہہ ہوا۔پولس نے تعاقب کرکے پکڑلیا ۔مرزا شبیربیگ مرزا غفاربیگ ساکن کھڑکپورہ ناندیڑ نامی اس نوجوان کی تحویل سے ایک خنجر برآمدہوا ۔اتوارہ پولس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ کااندراج کردیاہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading