ناندیڑ:5جنوری(ورق تازہ نیوز) کل دوپہر مالیگاوں یاترا جاتے وقت زائرین کی گاڑی حادثہ کاشکار ہوگئی جس کی وجہہ سے اس میں سوار چھ افرادشدیدزخمی ہوگئے جن میں ایک شخص کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔اور دوسرے زخمی کی آج ہفتہ کو خانگی اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی ۔ مناٹھا پولس اسٹیشن میں مقدمہ در ج کیاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 4 جنورری کودوپہر دو بجے بودھڑی تعلقہ کنوٹ کے چھ نوجوان MH 26/BC. 8327 کریٹا گاڑی میں سوارہوکر مالیگاوں جترا کیلئے روانہ ہوئے ۔ شام پانچ بجے پولس اسٹیشن مناٹھا حدود کے پڑسا گاوں کے قریب ڈرائیور کاگاڑی پر کنٹرول نہیں رہااور کار اُلٹ گئی جس کی وجہہ سے گاڑی میں سوار چھ افراد میں سے وشوجیت شیڑکے عمر 24 سال ساکن بودھڑی تعلقہ کنوٹ کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی اور دیگرزخمی و معمولی زخمیوں کو ایمبولنس نمبر 108 کے ذریعہ سرکاری دواخانہ ناندیڑ وشنو پوری منتقل کیا گیا۔اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر مہلوک و زخمیوں کے رشتہ دار بھی سرکاری دواخانہ پہنچ گئے۔اور یشوسائی خانگی اسپتال منتقل کیاگیا ۔
شدیدزخمی نوجوان اجئے رام کشن گوڈام عمر 25 سال ساکن کنوٹ کی آج 5جنوری کو صبح سات بجے یشوسائی اسپتال میںدوران علاج موت ہوگئی ۔ جبکہ دو نوجوان بنٹی عرف جیونت بلی رام لام عمر 25سال بی اے ایم ایس ‘ڈاکٹر و پرشانت آنندراو¿ڈونگرے عمر 24سال پالی ٹیکنیک انجینئر کی حالت تشویشناک ہے اوردونوں کوما میں ہے جبکہ دیگر دو کی حالت مستحکم ہے ۔یہ تمام نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہے اور مالیگاو¿ں یاترا میںشرکت کیلئے جارہے تھے ۔ اس بھیانک حادثہ کے بعد بودھڑی گاو¿ں میں غم کاماحول ہے ۔