نائیگاوں:ناندیڑ:7ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)تعلقہ کے موضع کنٹور علاقہ کے موضع راج گڑھ نگر و کوکلے گاوں میں کسان بابوراو دیشمکھ کا 55ہزار روپے مالیت کابیل جو لمپی اسکین مرض کاشکار تھافوت ہوگیاتھا ۔جبکہ آج 7 ستمبرکو صبح سات بجے جیون ماروتی وجرگے راج گڑھ نگر کسان کا 45ہزار روپیے مالیت کا بیل بھی لمپی اسکین مرض سے فوت ہوگیا ۔
کوکلے گاوں کے بابوراﺅ دیشمکھ کے پاس سات مویشی ہے ۔ دودھ کاروبار اور زرعی کاموں کیلئے بیل جوڑی خریدی تھی ۔ گزشتہ ہفتہ ایک بیل کے جسم پر پھوڑے پھونسیاں آئی توا س نے اینمل ہسبنڈری آفیسر سے ربط قائم کیا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ اسکابیل لمپی اسکین مرض میں مبتلا ہوگیا ہے ۔
اس مرض میں مبتلا ہونے سے بیل چارہ نہیں کھارہاتھا جس کے باعث اسکی موت ہوگئی ۔ اس بیل کو آٹھ فٹ گہرے گڑھے میں دفن کیاگیا ۔لمپی مرض دیگر مویشیوںکو ہونے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔ راج گڑھ نگر اور کوکلے گاوں ‘کنٹور‘ سجلے گاوں میں مزید 57 مویشی اس مرض میں مبتلا بتائے جارہے ہیں۔