جلد ہی زیرعلاج مریضوں کی حالت سے رشتہ داروں آگاہ کرنے ویڈیو کالنگ کی سہولت
ناندیڑ:7ستمبر۔(ورق تازہ نیوز) ضلع میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر غور کرتے ہوئے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں علاج اورقرنطینہ کے لئے بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر تعمیرات اور وزیر سرپرست اشوک چوہان نے آج پیر کی صبح ضلع میں کرونا کی صورتحال کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر سرپرست نے بتایا کہ اتوار کی رات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس ہوا اور اس اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
سرپرست وزیر اشوک چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع ناندیڑ میں روزانہ 250 سے 300 مریض پازیٹیو پائے جارہے ہیں۔مگر یہ بھی اطمینان کی بات ہے کہ روزانہ اتنے ہی مریض ٹھیک ہوکر گھر جاتے ہیں۔ کورونا سے اموات کی شرح بھی کم کردی گئی ہے۔ اس کے باوجود کسی صورتحال پرہنوزغور طلب ہے ۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر علاج اورقرنطینہ کے لئے دستیاب سہولیات جلد ہی بڑھا دی جائیں گی۔ طبی انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ فنڈ اور افرادی قوت کی دستیابی بھی اہم ہے۔ ضلع میں پیسہ کی کمی نہیں ہوگی۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جرہا ہے کہ رقم کی عدم دستیابی کے باعث کسی کام میں رکاوٹ نہ آئے۔ سب سے بڑا چیلنج ایک ہی وقت میں صحت اور معیشت دونوں کا انتظام کرنا ہے۔ سرپرست وزیر اشوک چوہان نے کہا کہ ایسی صورتحال میں سب کو ایک دوسرے کی حفاظت کا خیال رکھنا ہوگا۔ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، کلینرز ، پولیس اور دیگر محکمہ جاتی عملہ گذشتہ کئی مہینوں سے دن رات کام کر رہا ہے۔ ان کے پاس چھٹی نہیں ، آرام نہیں ہے۔ اشوک چوہان نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے کورونا سے بچنے کے لئے دی گائیڈ لائن پر عمل کریں اور غیر ضروری ہجوم سے گریز کرکے ان کورونا جنگجوو¿ں کے ساتھ تعاون کریں۔
سرپرستوں کے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے
٭ ضلع ناندیڑ کے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
٭ ناندیڑ کے 9 نجی اسپتالوں میں 10 فیصدبستروں کا اضافہ کیاجائے گا۔
٭ 50 بستروں کی گنجائش کے حامل دو نجی اسپتال کوویڈ – 19 علاج مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے بات چیت کا آغاز۔
٭ڈاکٹر شنکررا و چوہان میڈیکل کالج میں 10 ستمبر تک آکسیجن کے ساتھ اضافی 80 بستر دستیاب کروائے جائیںگے ۔
٭ گروگووندسنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال نئی عمارت میں ایک ہفتے میں 150 بستر اور آکسیجن مہیا کرائیں گے ۔
٭ گورنمنٹ آیور ویدک کالج ، ناندیڑ میں 30 ستمبر تک آکسیجن کے ساتھ 100 بستر اور آکسیجن کے بغیر 50 بستر ہوں گے۔
٭ اردھا پورکے مالیگاو¿ں میں ٹروما اسپتال 30 بستر آکسیجن کی سہولت والے کوویڈ 19 مرکز کی حیثیت سے کام کرے گا۔
٭ ضلع میں آکسیجن ذخیرہ کرنے اور فراہمی کا روزانہ جائزہ لیں گے۔
٭ لواحقین کو مریضوں کی حالت سے آگاہ کرنے کے لئے ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروائیں گے۔
٭ نجی اسپتالوں کے بلوں کے شکایات کے ازالہ کیلئے زیادہ موثر عہدیدار کاتقرر کیاجائے گا۔
اس اجلاس میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر ڈاکٹر بپن اتنکر ، ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شرد کلکرنی ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے ، اپر ڈسٹرکٹ آفیسر خوشال سنگھ پردیشی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پرشانت شیلکے ، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر۔ نیلکنت بھوسیکر ، ڈاکٹر شنکررا و چوہان میڈیکل کالج کے ڈاکٹر مورے ، گورنمنٹ آیور ویدک کالج کے ڈین ڈاکٹر یشونت پاٹل ، میونسپل میڈیکل ہیلتھ آفیسر سریش سنگھ بیسن بھی موجود تھے۔