ناندیڑ:قدیم شہر میں آٹورکشہ ڈرائیور پرحملہ

ناندیڑ:21/ جنوری(ورق تازہ نیوز) پرانے ناندیڑ کے اتوارہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ونکر کالونی کے بھوپلے اسپتال علاقے میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نشے کی حالت میں موجود چند نوجوانوں نے ایک آٹو رکشا ڈرائیور کو روک کر اس سے رقم چھین لی اور اس پر بے رحمانہ تشدد کیا۔موصولہ معلومات کے مطابق آٹو ڈرائیور اپنا کام ختم کر کے جا رہا تھا کہ نشے میں دھت نوجوانوں نے اسے روک لیا۔

بعد ازاں رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی شدید پٹائی کی گئی۔ اس حملے میں آٹو ڈرائیور زخمی ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ااتوارہ پولیس اسٹیشن کو دی گئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی کھنگالی جا رہی ہے۔

شہر میں بڑھتی ہوئی نشہ خوری کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر شہریوں نے پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے اس علاقے ،میںغیرقانونی کاروبار میں اضافہ ہوگیا جس کیسی وجہہ سے نوجوان نسل کافی برباد ہو رہی ہے ۔ پولس کو اس جانب سختی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading