ناندیڑ: 18 اکتوبر (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر کی مشہور شخصیت قاضی محبوب خان (عمر 66 سال) کا دل کا دورہ پڑنے سے آج 18 اکتوبر کو شام 6 بجے ان کے رہائشی عمر کالونی میں انتقال ہو گیا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔
2 /اکتوبر کو قاضی محبوب خان کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کو ناندیڑ شہر کے گلوبل ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں انجیو پلاسٹی کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد کل ان کا انجیو پلاسٹی آپریشن کیا گیا اور مکان منتقل کر دئے گئے۔
لیکن آج شام 6 بجے وہ اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ اُن کی نماز جنازہ و تدفین 19 /اکتوبر کی صبح ساڑھے دس بجے گنج شہیداں کربلا (ہتائی)میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین۔