ناندیڑ: 17 اکتوبر(ورق تازہ نیوز) مولانا آزاد وچار منچ کے زیر اہتمام 28 اکتوبر کو دو پر دو بجے اسلام جمخانہ ممبئی میں حقوق مسلم کانفرنس کا شاندار انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ کانفرنس میں ریاست مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے منچ کے عہدیداران‘ ورکرز کے علاوہ عام مسلمانوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ مولانا آزاد وچار منچ کے صدر سابق رکن راجیہ سبھا جناب حسین دلوائی نے بتایا کہ کانفرنس میں ریاست میں مسلمانوں کے مسائل اور ان کے حل پرماہر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
جن نکات پر کھل کر بحث ہوگی ان میں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے سال 2014 میں پانچ فیصد ریزرویشن کے فیصلے پر عمل درآمد‘ او بی سی کوٹے کو تبدیل کیے بغیر مراٹھا سماج کے لیے ائینی ریزرویشن ریاست کے بجٹ کا 15 فیصد حصہ مسلمانوں کے لیے مختص کرنا‘ اقلیتی طبقے کے لیے وزیراعظم کے 15 نکاتی پروگرام کو لاگو کرنا ‘مسلم طلبہ کے قیام کیلئے ہاسٹل‘ وقف املاک کا فلاحی کاموں کے لیے استعما ل سبھی طبقات کی ذات کی بنیاد پر مردم شماری شامل ہیں۔
ممبئی کے حقوق مسلم کانفرنس میں شرکت کے لیے لوگوں کو راغب کرنے کے لیے مولانا آزاد وچار منچ ناندیڑضلع کا ایک اجلاس 16 اکتوبر کو منچ کے سینیئر قائد اور صحافی محمد تقی کی صدارت ضلع دفتر میں منعقد ہوا ۔جس میں ضلع صدر یوسف خاں پٹیل کے علاوہ منچ کے سبھی عہدے داران اور ورکرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں طئے ہوا کے ممبئی کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ محمد تقی اور یوسف خان پٹیل نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتا ہے تو وہ ضلع صدر یوسف خان پٹیل کے موبائل نمبر 9325314171 پر ربط قائم کریں۔
