
ناندیڑ:18ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز) ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈئنگ کمیٹی کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہونے کے بعدآج منگل کو فاروق علی خان نے باضابطہ اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کرلیا ۔فاروق علی خان مسلسل تیسری مرتبہ حضرت پیربرہان نگر وار ڈ سے کانگریس پارٹی کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں ۔پارٹی کے سینئر کارپوریٹر ہونے کے باوجود انھیں ابھی تک کوئی اہم عہدہ کارپوریشن میں نہیں دیاگیاتھا لیکن اس مرتبہ اعلیٰ قیادت نے اُن پرنظر کرم کرتے ہوئے چیرمین کااہم عہدہ سونپا ہے ۔
آج میونسپل کارپوریشن میں صبح گیارہ بجے فاروق علی خان نے ریٹرئنگ آفیسر و ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے اور میونسپل کمشنر لہوراج مالی کی موجودگی میں اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کرلیا ۔ اسکے بعد کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے شری ڈی پی ساونت ‘ایم ایل سی امرراجورکر‘ میئر شریمتی شیلا کشور بھورے ‘ڈپٹی میئر ونئے گرڈے پاٹل ‘ شمیم عبداللہ ودیگر کارپوریٹرس نے انکی گلپوشی کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔اس موقع پر فاروق علی خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہاکہ وہ شہر کی ترقی اور صاف صفائی کو اولین ترجیح دیں گے