ناندیڑ: 5لاکھ 27ہزار کے مویشی دیہی پولس نے ضبط کئے

gaovanshناندیڑ©:2جولائی( ورق تازہ نیوز)ذبح کرنے جارہے 34 گﺅونش جس کی مالیت پانچ لاکھ 27ہزار روپے ہے کو دیہی پولس نے ضبط کرلیاہے ۔ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن کے پی آئی پرشانت دیشپانڈے نے عہدہ سنبھالنے کے بعد جرائم کاپتہ لگانے کی ذمہ داریی اے پی آئی شیخ اسعد کو سونپی ہے ۔ آج 2جولائی کوڈی واے ایس پی دھننجے پاٹل کو اطلاع ملنے پر انھوں نے واجے گاوںسے ناوگھاٹ کی سمت جاتے وقت پر عبدالرحمن(فضل بھائی) کی کھلی جگہ میں کئی مویشی رکھے ہونے کی خبر ملی ۔ ا ے پی آئی شیخ اسعد ‘ پولس ملازمین ملدوڑے ‘ ریون ناتھ ‘صدیقی ‘ پاٹل وغیرہ بھی وہاں پہنچ گئے ۔ا س وقت یہاں پر 34مویشی باندھے ہوئے تھے ۔ ایک مویشی کی قیمت انداز 15تا22ہزار کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔اس طرح کُل قیمت پانچ لاکھ 27ہزار روپے بتائی جاتی ہے ۔ ریونناتھ کوڑنورے کی شکایت پر محمدعمران قریشی محمدسلیم قریشی کے خلاف مہاراشٹر تحفظ مویشی ایکٹ کی دفعہ 9کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی شیخ اسعد معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔