ناندیڑضلع میں دوبارہ لاک ڈاون نہیں لگے گا:ضلع کلکٹر

ناندیڑ:6ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع بھر میں گزشتہ تین دنوں سے سوشل میڈیاپرکچھ شرارتی عناصر نے ضلع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ ہونے کی تاریخ کا پیغام وائرل کردیا تھا جس کے بعد عوام میںبے چینی و تشویش پائی جارہی تھی ۔

اس ضمن میں ”ور ق تازہ“نے اپنی جانب سے اس پیغام کو جھوٹابتاتے ہوئے اسے محض افواہ قرار دیاتھا۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ناندیڑضلع میں لاک ڈاون یا کرفیو نافذ کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیںہے اور سوشل میڈیا پر 9ستمبر سے لاک ڈاون نافذ ہونے والا پیغام جھوٹ ہے ۔ا سلئے عوام اس طرح کسی بھی پیغام پر اعتماد نہ کریں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading