ناندیڑ:2 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں آج کورونا متاثرین کی تعداد میں پھر ایکبار ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔اورمہلوکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔
آج شام تک 6 متاثرین فوت ہوئے ہیں جن میں ہنگولی گیٹ کا 64سالہ مرد ‘تروڑا ناندیڑ کا 68سالہ مرد ‘ مگن پورہ ناندیڑ کا80سالہ مرد ‘ پولس کالونی ناندیڑ کا 53سالہ مرد ‘ تروڑاناندیڑ کی 60سالہ خاتون اور کاسرالی تعلقہ بلولی کا 60سالہ مرد شامل ہیں۔
آج ناندیڑضلع میں کورونا پازیٹیو کیسز میں سب سے زیادہ اضاافہ ہواہے ۔ آج380 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ آج 1614 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 1195 کی رپورٹ نیگیٹیواور380 افراد کی رپورٹ پازیٹیو رہی ۔
ناندیڑشہر میں 167 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔جبکہ تاحال 249مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
