اورنگ آباد:2ستمبر۔(ورق تازہ نیوز) مجلس اتحاد المسلمین رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے حکومت مہاراشٹر کو انتباہ دیا تھا کہ اگر 2ستمبر سے ریاست کے مذہبی مقامات و عبادت گاہوں کو نہیں کھولاگیا تو وہ 2ستمبر کو بذات خود مساجد کھول دیں گے ۔
آج 2ستمبر کو اورنگ آباد میں امتیازجلیل کو شاہ گنج پولس نے گرفتار کرلیااور بعدا زیں انکی رہائی عمل میں آئی ۔
آج شاہ گنج میں واقع مسجد کے باہر پولس کا سخت بندوبست رکھاگیاتھا ۔جیسے ہی امتیاز جلیل مسجد کھولنے کیلئے یہاں پہنچے پولس نے انھیں حراست میں لے لیا ۔
اس موقع پر امتیاز جلیل نے کہا کہ جبکہ مہاراشٹرمیں سب کچھ کھول دیاگیاتو پھر مذہبی مقامات و عبادت گاہوں کو کیوں بند رکھاجارہا ہے۔ اسلئے جب تک انھیں نہیں کھولا جاتا یہ احتجاج جاری رہے گا۔
