ناندیڑضلع میں دوکانوں کا ٹین شیڈ کاٹ کر چوری کرنیوالی ٹولی گرفتار

ناندیڑ:25اکتوبر۔(ورقِ تازہ نیوز)گزشتہ چند دنوں سے ناندیڑ شہر ومکھیڑ کے اہم تجارتی علاقوں میں دوکانوں کے ٹین شیڈ کاٹ کر چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا ان چوروں کی گرفتاری کیلئے ایس پی سنجے جادھو ‘ ڈاکٹراکشے شندے ایڈیشنل ایس پی نے ایل سی بی کے سنیل نکاڑجے کو طلب کیااور ہدایت دی کہ چوروں کوگرفتار کرنے کیلئے دستہ تشکیل دیں ۔جس کے بعد ایل سی بی کے اسسٹنٹ پی آئی بھارتی و پولس ملازمین کی رہنمائی کرکے ایک دستہ تشکیل دیا ۔ مذکورہ دستہ 24اکتوبر کو تفتیشی مہم میں لاتور میں مصروف تھا اس دوران اطلاع ملی کہ ناندیڑ میں ٹین شیڈ کاٹ کر دوکانوں میںچوریاں کرنے والے ملزمین لاتور میں موجود ہے ۔ فی الفور ایل سی بی دستہ نے لاتور اربن کوآپریٹیو بینک کے علاقہ میں چھاپہ مارا اور تین افراد کو حراست میں لیا ۔ انکے نام شرینواس عرف سینو راجیشور کرپے عمر 22 سال ساکن گاندھی چوک نظام آباد(تلنگانہ ) ‘حال مقیم نئی آبادی پاٹ گلی عمری تعلقہ عمری ضلع ناندیڑ‘ سید یسین سید یعقوب عمر 31 سال ساکن جئے نگر ہنومان مندر لاتور ‘ شیخ فاروق شیخ محمد عرف شیخ سلیم عمر 21 سال ساکن چانڈیشور ضلع لاتور بتائے جارہے ہیں ۔ ان تینوں نے دوران تفتیش کہاکہ گزشتہ سات آٹھ مہینوں کے دوران ناندیڑضلع کے مدکھیڑ‘ اتوارہ ‘ وزیر آباد علاقوں کی 50 دوکانوں میں ٹین شیڈکاٹ کر چوریاں کی ہیں ۔ ان چوریوں کے وقت انکے ساتھ مزید ایک ساتھی بھی تھا ۔اس ٹولی نے مدکھیڑ پولس اسٹیشن کی حدود میں چوری کی 7 وارداتوں کو انجام دیاہے۔اس کے علاوہ ناندیڑ کے اتوارہ پولس اسٹیشن حدودمیں چار ‘ وزیرآباد میں تین چوریاں کی ہیں ۔ اس طرح کُل 14 چوریاںتین پولس اسٹیشنوں کی حدود میں کی ہیں ۔ ان چوروں نے قبول کیا کہ نظام آباد میں چوری کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔ ایل سی بی دستہ نے ٹولی کو مزید تفتیش کےلئے مدکھیڑ پولس کے سپر د کردیا ہے ۔ اس کاروائی میں ایل سی بی کے اے پی آئی بھارتی ‘ اے ایس آئی رمیش کھاڈے ‘ پولس ہیڈ کانسٹیبل مہیش کلکرنی ‘ برہمانند کانسٹیبل وینکٹ ‘شیخ جاوید ‘ گجانن ‘روی بابر] ٹیکاڑے ] ڈرائیور شندے نے اہم رول اداکیا ۔ ایس پی سنجے جادھو نے ایل سی بی دستہ کو مبارکباد دی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading