27اکتوبر کو تقریب رسم اجراءو غیر طرحی مشاعرہ

ناندیڑ:25اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)اردو اکیڈیمی ناندیڑ کے زیر اہتمام عظیم الشان تقریب رسم اجراءاور غیر طرحی محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔بتاریخ 27اکتوبر بروز ہفتہ بوقت ساڑھے آٹھ بجے شب بمقام دفتر جماعت اسلامی نزد مسجد عابدین نئی آبادی ناندیڑ منعقد ہ اس تقریب کی صدارت عالی جناب ڈاکٹر محمد جیلانی موظف سول سرجن ناندیڑ فرمائیں گے۔ جناب اسلم مرازمعروف ادبی مورخ اورنگ آباد ‘ جناب سراج دیشمکھ (سابق ایم ایل اے) ضلع بیڑ‘ جناب ایم اے رشید انجن¿یر(صدر پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی) جناب ڈاکٹر سید معظم علی حیدرآبا د‘ جناب ڈاکٹر مسعود علی خان صاحب حیدرآباد ‘ بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت فرما رہے ہیں۔اس عظیم الشان تقریب رسم اجراءمیں بانی اُردو اکیڈیمی محترم محمد بہا الدین ایڈوکیٹ کی تصنیف ” عصری افکار“ کا اجراءبدست جناب اسلم مرزا اورنگ آباد اور جناب پروفیسر محمد یونس فہمی کی تصانیف ۱)اردو شاعری میں طنز و مزاح ۲) اور الفاظ کی بازیگری بدست جناب سراج دیشمکھ اور جناب ایم اے رشید انجی¿نیر عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر جناب محمد کمال الدین صدیقی اُردو اکیڈیمی ناندیڑ کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے۔ڈاکٹر فہیم الدین صدیقی تینوں تصانیف کی اشاعت و طباعت اور ادبی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے تمام مہمانان خصوصی کا تعارف کرائیں گے۔جناب محمد بہا الدین ایڈوکیٹ ‘ مصنف عصری افکار اور جناب پروفیسر محمد یونس فہمی صاحب مصنف اردو شاعری میں طنز و مزاح اور الفاظ کی بازیگری کے اجراءکے بعد مصنفین کی شال پوشی و گل پوشی کی جائے گی۔ معزز مہمانان خصوصی اور مقامی مقررین میں جناب محمد تقی مدیراعلیٰ ورق تازہ ناندیڑ اور صدر تقریب رسم اجراءجناب ڈاکٹر محمد جیلانی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔تقریبِ رسم اجراءکے بعد غیر طرحی محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ جس کی صدارت جناب عبدالغفار راہی (صدر ادارہ ¿ادب اسلامی ناندیڑ )فرمائیں گے۔ مشاعرے میں جناب پروفیسر محمد یونس فہمی ‘ جناب اسلم مرزا ‘ جناب محمد کمال الدین صدیقی ساجد‘ جناب فیروز رشید ‘ جناب محمود علی سحر ‘ جناب طاہر حسین ‘ جناب سہیل احمد صدیقی ‘جناب ظہیر الدین بابر ‘جناب ممتاز پٹاخہ وغیرہ کلام سنائیں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی انجام دیں گے۔ سکریٹری اردو اکیڈیمی ناندیڑ اور دیگر عہدیداران نے ناندیڑ کے باذوق علم دوست حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں تقریب رسم اجراءمیں شریک رہے کر اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading