ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)صحافتی خدمات کے علاوہ سماجی وملّی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ناندیڑ شہر کے نوجوان صحافی نعیم خان سلیم خان(ایڈیٹرناندیڑٹوڈے) نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعہ لاک ڈاون کے دوران شہر کے ضرورت مندوں تک اناج نہ پہنچنے کی خبریں عوام و ضلع انتظامیہ تک پہنچائیں۔انکے چینل کے ذریعہ ضرورت مندوں کی اطلاع ناندےڑ کے ڈاکٹر لین گھاموڑےا کے حضوری خالصہ تنظےم کے صدر کو ملنے پر فوراً نعےم خان کو فون کرکے رابطہ قائم کیااور حضوری خالصہ تنظےم کے صدر نے نعےم خان ،وزےرآباد پولےس اسٹےشن کی سب انسپکٹر کی مو جود گی میں متعلقہ علاقوں کے تمام 50 خاندانوں میں راشن کٹس تقسےم کیں۔
اس کے علاوہ نعیم خان کے ویڈیو کو دیکھ کرکرم وےرنگر میںبھی100 سے زےادہ غرےب خاندانوں میں دال ،آٹا،چاول،شکر،چائے پتتی،تےل ،مرچ اور دےگرضرورےات کی چےزےں تقسےم کی گئیں۔ نعےم خان پچھلے کئی دنوں سے ناندےڑ کے دفتر میں راشن کِٹ کے ساتھ ساتھ 200 سو سے زےادہ لوگوں کے طعام کا نظم کررہے تھے۔ انکے سماجی خدمات میں دوست احباب کا کافی تعاون رہا ہے جن میں ناندےڑریلوے اسٹےشن مسجد ےونس کمیٹی کے صدر قاسم وسےم بابو سےٹھ ، اےڈوکےٹ آصف خان الطاف الہی،اقبال علی رجب علی،روبی ہرلےن پٹےالہ پنجاب،شےخ عزےز پرنسپل بلےو بےلز کالج ناندےڑ،سوپنےل گُنڈاوار،ڈاکٹر اسلم دےشمکھ ، گلوبل ٹےک فونڈےشن حےدرآباد کی صدر رافعہ قےومی شکےل احمد ‘دوبئی میں ملازم انےس احمد،شےخ افروز،صلاح الدےن اوےس،مقصود بھائی،مرزا اعجاز بےگ کے نام شامل ہےں۔