ناندیڑ:اب تک 1 ہزار 376سوائپ نیگیٹیو‘ 63 افرادکی رپور ٹ کاانتظار 25متاثر ہ افراد کی حالت مستحکم

corona-16ناندیڑ:8۔مئی۔(ورق تازہ نیوز) 8 مئی 2020 بروز جمعہ شام 5 بجے تک ناندیڑ ضلع میں مجموعی طور پر 93 ہزار 623 افراد کا معائنہ کیا گیا ہے۔جبکہ 1 ہزار 502 مریضوں کو سوائپ کے نمونے لےے گئے ہیں ۔ ان میں سے 1ہزار ،376 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی رہی اور 63 رپورٹ زیر التوا ہے۔ ان میں سے 38 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ان میں سے چھ مریض شنکررا چاون گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال ، وشنوپری ، ناندیڑ اور پنجاب بھون کوویڈ کیئر سنٹر میں25 مریضوں کا علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ نیز مثبت مریضوں میں سے 4 کی موت ہوگئی ہے۔ 8 مئی بروز جمعہ کو روی نگر ایریا اور این آر آئی بھون کے 33 افراد کے تھروٹ سوائپ کے نمونے جانچ کیلئے روانہ کئے گئے ہیںجن کی رپورٹ زیر التوا ہے۔اب تک ناندیڑمیں چار مریضوں کی کورونا سے مو ت ہوئی ہے ۔ جو افرادہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا شکار ہیں انھیں خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔ نیزناندیڑکے ڈسٹرکٹ سرجن ، ڈاکٹر بھوسی کر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی افواہوں پر یقین نہ کریں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading