ناندیڑ:27اپریل ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑدیہی پولس کے دستہ نے کوٹھا علاقہ میں ایک مکان سے 28 خنجر ‘ایک تلوار اور ایک نصف تیار تلوارسمیت 30 مہلک اسلحہ کاذخیرہ ضبط کیاہے ۔اس معاملے میں ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسکی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ دیہی پولس کا دستہ 26اپریل کو شب گشت پرمعمورتھا اس وقت خفیہ اطلاع ملی کہ کوٹھاکے ویکاس نگر میں ایک مکان اسلحہ کاذخیرہ موجود ہے ۔
پولس دستہ پی ایس آئی شیخ جاوید کی رہنمائی میں ایکناتھ دیوکے ‘ رام چندر پوار ‘ پدم سنہہ کامڑے ‘ ریون ناتھ‘ سریش پوری کیساتھ ویکاس نگر پہنچا اور یہاں رہنے والے کشن سنگھ بھگوان سنگھ باوری کے مکان کی تلاشی لی اس وقت ٹھاکور سنگھ دیشمکھ سنگھ ٹاک عمر35سال ملا جس نے کہا کہ تمام اسلحہ کا ذخیرہ کشن سنگھ کا ہے جو صرف اسلحہ تیاری کا کام کرتا ہے ۔ پولس دستہ نے چھاپہ میں 28 خنجر ‘ ایک تلوار اور ایک نصف تیارتلوار سمیت 30 اسلحہ ضبط کئے ہیں ا ورچارتلوار رکھنے کی میان بھی شامل ہیں ۔شیخ جاوید کی شکایت پردیہی پولس نے ٹھاکورسنگھ ٹاک کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔