ناندیڑ:پلاسٹک کیری بیاگ استعمال کرنے والے تاجر کے خلاف کارروائی

ناندیڑ:27اپریل ( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کو پلاسٹک سے نجات دلوانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 27 اپریل کو پلاسٹک تاجر کے خلاف زونل دفتر کے تحت خلاف کارروائی کی گئی اور پانی کے پاوچ کے 17تھیلے ضبط کئے گئے اور اس تاجر کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔شہر میں پلاسٹک کیری پیک کی فروخت اور اس کی ذخیرہ اندوزی اور استعمال کنندہ تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ آج کی کاروائی کارگزار کمشنر اشوک کاکڑے کی رہنمائی میں تمام زونل دفاتر آفیسر ‘صفائی انسپکٹر اور ملازمین نے انجام دی ۔

کارپوریشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پلاسٹک کیری بیاگ کے استعمال سے گریز کریں جبکہ تاجروں سے کہا گیا کہ وہ پلاسٹک کیری بیاگ فروخت نہ کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading