ناندیڑشہر کے معروف تاجر حاجی محمد عبداللہ سوداگر کا انتقال

ناندیڑ:15/ جون۔ (ورقِ تازہ نیوز)شہر کے معروف تاجر حاجی محمد عبداللہ صاحب سوداگر ولد حاجی عبد الرحمن سوداگر سوت والے کا آج بروزِ جمعرات کو مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔

مرحوم کا جلوس جنازہ آج انکے مکان واقع کیلا مارکیٹ سے ساڑھے پانچ بجے نکلے گا۔اور نماز جنازہ کربلا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

وہ مجیب سوداگر،عبیداللہ سوداگر،عبدالمعز، عبدالباسط سوداگر،محمد عادل سوداگر، بابا سوداگر۔ کے والد محترم تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading