ناندیڑشہر وضلع کی مختصر خبریں

لیبرکالونی سے موٹرسائیکل چوری
ناندیڑ۔یکم نومبر(ورق ِ تازہ نیوز) شہرکے کامگار بھون لیبر کالونی سے گزشتہ دنوں موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔فریادی اویناش سون کامڑے کے مطابق 11اکتوبر کو صبح د س بجے وہ کامگار بھون لیبرکالونی آئے تھے ۔ انھوںنے اپنی اسپلینڈر پلس موٹرسیکل نمبرMH 26-U- 3749 کو بھون کے سامنے کھڑا کیاتھا۔ایک گھنٹہ کے بعد جب وہ گاڑی کے مقام پر پہنچے تو بائیک غائب تھی ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں کل اس معاملے میں چوری کامقدمہ درج کیاگیا ہے۔

ٹیمپوڈرائیور کو رو ک کر مارپیٹ نقدرقم چھین لی
مناٹھا©:یکم نومبر(ورق ِ تازہ نیوز)حدگاو¿ں روڈ پر گزشتہ شب ٹیمپو کو روک کر فریادی و ٹیمپو ڈرائیور کو مارپیٹ کرکے لٹیروں نے نقد 94ہزار روپے جبراً چھین لئے اورفرار ہوگئے ۔ فریادی رام داس نے پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ 29اکتوبر کو شب ساڑھے گیارہ بجے بامنی پھاٹہ کے قریب حدگاو¿ں روڈ سے وہ اپنا ٹیمپو نمبرMH 26-AN- 1322 لے کرجارہے تھے اس وقت موٹرسائیکل پر سوار افراد نے اپنی گاڑ ی کو ٹیمپو کے سامنے لگادی اور فریادی و ڈرائیور کو ٹیمپو سے نیچے کھینچ کر مارپیٹ شروع کردی انکے پاس موجود 94ہزار230 روپے جبراً چھین کر فرار ہوگئے۔ اس معاملے میں مناٹھا پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے فریادی نے جبری چوری کی شکایت درج کروائی ۔تعزیرات ہند کی دفعہ 394 کے تحت جرم درج کردیاگیا ۔ ا ے پی آئی پانچال واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

‘ائیگاوں شہر میں چوروں کی دھوم نقدرقم سمیت تین لاکھ سے زائد کامال چوری
نائیگاو¿ں:یکم نومبر(ورق ِ تازہ نیوز)شہر میں کرانہ دوکان اور مکان میں چوری کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں ۔ جس میں نقد رقم سمیت تین لاکھ سے زائد کامال چوری ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 31اکتوبر کو فریادی پنڈھری ناتھ رمیش راو¿چدراوار کی کرانہ دوکان اور رمیش یڑگے کے مکان واقع مارکیٹ یارڈ مونڈھامیں چوریاں ہوئی ہیں ۔ فریادی کے مطابق انکی کرانہ دوکان میں کاشٹر اٹھاکرنامعلوم چور داخل ہوئے اور نقد 2لاکھ60ہزار روپے چوری ہوگئے اس کے علاوہ کاجو ‘بادام بھی چوری ہوئے جس کی مالیت 24,400 روپے ہے ۔اس کے بعدچوروں نے فریادی کے پڑوسی رمیش یڑگے کے مکان کاقفل توڑ کر الماری سے نقد 41ہزار روپے اور دو تولے سونے کے منی اورجھمکے آٹھ ہزار سمیت تین لاکھ 33ہزار400 روپیوں کا مال چوری کرلیا ۔ فریادی کی شکایت پر پولس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کردیاہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading