دیگلورناکہ پر مٹکہ چلانے والا بُکی رنگے ہاتھوں گرفتار

اندیڑ:یکم نومبر(ورق ِ تازہ نیوز) قدیم شہر کے اتوارہ حدود کے ڈی واے ایس پی دھنجے پاٹل کی رہنمائی میں پولس دستہ نے دیگلورناکہ علاقہ مین مٹکہ بُکی پرچھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اسکی تحویل سے نقد 14 ہزار440 روپے ضبط کئے گئے ۔قدیم شہر کے گنجان آبادی والے علاقہ دیگلور ناکہ میں ہر طرح کے غیر قانونی کاروبار تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔ بالخصوص مٹکہ و جوے بڑے پیمانے پر چلایا جارہا ہے ۔ گزشتہ رو ز ایم جی آر گارڈن کے قریب کلیان مٹکہ کھیلاجانے کی اطلاع پولس کو شام کے وقت ملی ۔جس کے بعد ڈی واے ایس پی دھنجے پاٹل کی قیادت مں پولس کی ٹیم نے یہاںپرچھاپہ مارکرایک بُکی شیخ ببلو شٰیخ غفور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نقد 14 ہزار440 روپے اورجوے کا سا ز وسامان بھی ضبط کرلیا ۔ اسکے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔اس کاروائی میں پولس نائیک شنکر نلبے‘گھگے‘ غوث اور شیرکر نے حصہ لیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading