ناندیڑ:3۔ اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)رکن جماعت اسلامی ہند ناندیڑ اور معروف شاعر عبدالغفار راہی کا آج بروز ہفتہ 3 اکتوبر کو شام میں پیرانا سالی کے باعث انتقال ہو گیا ۔88 سالہ عبدالغفار راہی ادارہ ادب اسلامی ہند ناندیڑ کے صدر تھے۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرحلقہ کی جانب سے انھیں انعام کے اعزاز سے نوازا تھا ۔ وہ کیی سالوں سے شاعری کر رہے تھے ۔
چند سال قبل ان کا ایک واحد شعری مجموعہ” دشت طلب“ شائع ہوا تھا جسے ادبی حلقوں میں پسند کیا گیا تھا ۔مرحوم‘ ریاض احمد وظیفہ یاب کلرک مدرسہ ملیہ ناندیڑ کے والد بزرگوار تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروزاتوار صبح آٹھ بجے انکے مکان واقع لیبرکالونی کے روبرو اداکی جائے گی اور تدفین مسجد عابدین سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ پسماندگان کو صبر و تحمل کی توفیق دے۔ادارہ”ورق تازہ“بھی پسماندگان کے غم میں برابرکاشریک ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاءگو ہے کہ وہ مرحوم عبدالغفار راہی کواپنے قرب وجوار میںعطاءفرمائے۔