ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)شہر ناندیڑ میں واقع اہل سنت وجماعت کی عظیم درسگاہ دار العلوم غریب نواز میں ۳۱رجب المرجب بروز جمعرات طلبائے دار العلوم کے مابین نحوی صرفی کمپٹیشن کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مفتی نور عالم صاحب رضوی صدر مدرس دار العلوم غوثیہ رضویہ ناندیڑ نے اپنے تا¿ثرات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ دولت علم سے بہرہ مند ہونا ہر مرد و زن کے لئے لازمی امر ہے ۔ ترقی صرف اسی قوم کی میراث ہے جس کے افراد زیورعلم سے آراستہ و پیراستہ ہوں ،علم کے بغیر انسان خدا کو بھی پہچاننے سے قاصرہے ۔ علم ایک ایسی نعمت ہے جس سے انسان کے اندر حق و باطل کے درمیان تمیز کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اس کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور ترقی کی نئی نئی راہیں کھلتی ہیں ۔ لہذا ہم لوگوں کو حصول علم میں ہمیشہ سر گرداں رہنا چاہئے۔نیز فرمایا کہ جس طرح ایک طالب علم پر علم کا ادب ضروری ہوتا ہے اسی طرح استاذ کا ادب بھی ضروری ہوتا ہے ،کیونکہ علم میں نکھار ادب سے ہی پیدا ہوتا ہے ۔اور ایک کامیاب طالب علم وہی ہوتا ہے جو اپنے استاذ کا ادب بجا لاتا ہے ۔مشاہدہ میں بھی یہی ہے کہ ایک نہایت ہی ذہین و فطین طالب علم جب استاذ کی بارگاہ کا گستاخ ہوتا ہے تو ہلاک ہو جاتا ہے ،اور ایک کند ذہن طالب علم جو بارگاہ استاذ میں زانوے ادب تہہ کرتا ہے تو فیض ربانی سے اس کا سینہ معمور ہو جاتا ہے ۔حاصل کلام یہ کہ استاذ کے ادب میں ہی کامیابی کا راز ہے ۔ طلباکو نصیحت کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ دار العلوم غریب نواز شہر ناندیڑ کا ایک ایسا عظیم ادارہ ہے جہاں پر عمدہ تعلیم کے لئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہے اور یہا ں طلبا کو اساتذہ¿ کرام کی نگرانی میں حصول علم کا موقع ملتا ہے ۔لہذا وقت ضائع کئے بغیر ہمیں حصول علم میں انتھک کوشش کرنی چاہئے ۔ قبل ازیںاس مقابلہ کا آغاز محمدخضر بن محمد غوث کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعدہ عبد الواجد بن محمد داو¿د نے بارگاہ نبوت میں نعت کا نظرانہ پیش کیا ،اس کے بعد مولانا عبد الرحمن صاحب قادری استاذ دارالعلوم ہذا نے باضابطہ طلبا کو یکے بعد دیگرے مقابلہ کے لئے مدعوکیا۔فیصل کے فرائض حضرت مفتی نور عالم صاحب رضوی صدر مدرس دار العلوم غوثیہ رضویہ ،حضرت مولانا صادق رضوی صاحب استاذ دار العلوم غوثیہ رضویہ نے انجام دیا۔آخیر میں مفتی منشاد احمد صاحب صدر المدرسین دار العلوم ہذا نے کامیاب طلبا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمدابراہیم بن شیخ جعفر ،امبا جوگئی ،دوم محمدرضا بن مولیٰ علی ناندیڑ، اور سوم محمد شاہجہا ں بن حبیب الرحمن نیپال کے ناموں کا اعلان فرماکر حضرت مفتی نور عالم ، حضرت مولانا صادق اور حضرت حافظ خورشید صاحبان کے دستہائے اقدس سے انعامات کی تقسیم فرمائی ۔ محفل کا اختتام صلاة و سلام اور مفتی منشاد احمد صاحب قبلہ کی دعا پر ہوا ۔اس موقع پرجملہ اساتذہ و طلبا، اور دیگر سامعین موجود تھے ۔اس طرح کا پریس نوٹ حضرت مولانا رفیق صاحب مصباحی نے جاری کیا ۔