ناندیڑ: 26 فروری( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ لوک سبھا انتخابات کے مدنظر نئے ووٹرز کو اپنے ناموں کے اندراج کا موقعفراہم کرتے ہوئے 23 اور 24 فروری کو خصوصی نام اندراج میں مہم رو بہ عمل لائی گئی ا۔س دوران ضلع بھر میں 6ہزر889 ووٹرز نے اپنے ناموں کا اندراج کر وانے کے لئے درخواست دیں۔ اس طرح کے طلاع محکمہ چناو¿ کے ڈپٹی کلکٹر پرشانت شڑکے نے دی ۔آئندہ لوک سبھا انتخابات کے مد نظر یکم جنوری 2019 تاریخ پیدائش کی بنیاد پر نئے ووٹرز کو اپنے ناموں کے اندراج کا موقع دیا گیا ہے اس کے تحت ناندیڑ ضلع میں 23 اور 24 فروری کو نام اندراج کی خصوصی مہم عمل میں لائی گئی اس دوران 6 ہزار 889نئے ووٹرز نے فہرست رائے دہندگان میں اندراج کے لئے اپنی درخواست دی ہے جبکہ 621 ایسی بھی درخواست موصول ہوئی ہیں جنہوں نے اپنے ناموں کو فہرست سے حذف کرنے کی درخواست دی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ووٹرز نے ناموں میں تبدیلی کی درخواست دی ہے اس طرح ان درخواستوں کی تعداد 4 ہزار 489 ہے جن میں 1596ووٹر ایسے ہیں جنہوں نے اپنا مقام منتقل ہونے پر اپنے ناموں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے درخواست دی ہے ۔ اس طرح کی خصوصی مہم ناندیڑ ضلع میں دو اور تین مارچ کو بھی رو بہ عمل لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کلکٹر شیڑکے نے بتایا کہ اس خصوصی مہم پروگرام کی معلومات سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو دی گئی ہے اس کے علاوہ ووٹرز کی سہولت کے لئے آن لائن درخواست دہی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے ووٹرزwww.nvsp.inپر نام اندراج کرواسکتے ہیں۔