ناندیڑ:17 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کورونا مرض کا ہاٹ اسپاٹ(Hotspot) بن چکاہے۔ضلع کے سرکاری اورخانگی دواخانوںمیں پلنگ دستیاب نہ ہونے کیوجہ سے مریض ‘ایمبولنس میںدم توڑرہے ہیں ۔ جومریض دواخانوں میں زیرعلاج ہیں اُن میں سے کچھ ایسے مریض بھی ہیں جنہیں آکسیجن گیس کی قلت کے باعث زندگی اور موت کے درمیان زندگی کی آخری سانس گننی پڑ رہی ہیں۔
شہرناندیڑمیں آکسیجن گیس کے سیلنڈر سپلائی کرنے والے ڈیلرس کے پاس سلنڈر ختم ہوچکے ہیں۔ جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہے اُن کے رشتہ داروں سلنڈروں کےلئے دن رات گھوم رہے ہیں ۔ قندہار ایک کورونا مریض چدراوار کو دن بھر دواخانوں کے چکر کاٹنے پڑے بالآخر اس نے ایمبولنس میں اتوار کے دن دم توڑدیا ۔ اس لئے ضلع کلکٹرڈاکٹر وپن اٹنکر نے ایک مکتوب کرکے تمام خانگی اسپتالوں کوہدایت دی ہےکہ وہ اپنے خانگی کوویڈسنٹرس میں ٹراجیس وارڈ قائم کریں اور یہاں پانچ پلنگ کورونا مریضوں کےلئے محفوظ رکھیں ۔ جن مریضوں کی رپورٹ منفی آرہی ہے انھیں ایسے وارڈ میں رکھنا ضروری ہے ۔