ناندیڑ:حیدرآباد سے واپس نوجوان کورونا کامشتبہ مریض ‘جانچ رپورٹ کاانتظار

عمری:22مارچ(ورق تازہ نیوز)کورونا کا مشتبہ مریض عمری کے دیہی اسپتال میں داخل ہوا ہے جس کا آئسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔حیدرآباد کی مشہور ہوٹل میں غیر ملکی سیاحوں سے وہ ربط میں تھا ۔جس کیلئے احتیاطی اقدامات کے طور پر اسپتال میں اسکاعلاج جاری ہے اور فی الحال صحت بہتر ہے ۔

عمری تعلقہ کا20سال کا نوجوان حیدر آباد کی مشہور ہوٹل میں ملازم ہے ۔جمعہ کو شام دیوگیری ایکسپریس سے عمری پہنچا ۔صحت بہتر نہ ہونے پر بذات خود عمری کے دیہی اسپتال میں داخل ہوگیا ۔

اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرمادھو ویبھوتے نے اسکی تشخیص کی ۔ ہفتہ کو صبح سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکر چوہان ‘ڈاکٹر آشیش کدم نے علاج کیا ۔خون کے نمونے جانچ کیلئے پونہ کی لیباریٹری روانہ کئے گئے ہیں ۔

رپورٹ موصول ہونے کے بعد علاج شروع کیاجائے گا۔اس طرح کی اطلاع ڈاکٹرشنکر نے دی ۔دریں اثناءعمری کے شہریان سے افواہوں پردھیان نہ دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔