ناندیڑ:تیزرفتارٹرک گھر سے ٹکرایا، نوجوان لڑکی کی موت

ناندیڑ:26؍ستمبر(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے اردھاپورتعلقہ کے پارٹی مکتا گاوں میں آج26/ستمبر پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک گھر سے ٹکرایا۔ جس کی وجہہ سے گھر میں موجود دو موٹرسائیکلیں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک نوجوان لڑکی شدید زخمی ہونے کے باعث ہلاک ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق آج پیر کی صبح آٹھ بجے کے قریب ایک تیزرفتار ٹرکMH26 BE 9193جو دیلوپ سے ناندیڑ مین روڈ پر جارہاتھا کہ اچانک پارڈی گاوں میں سڑک کے کنارے واقع مانک راؤ مدنے کے مکان سے ٹکراگیا۔ اس وقت گھر کے باہر کے حصے میں موجود حمام میں ورشا نامی لڑکی نہارہی تھی اوراسی حمام سے ٹرک ٹکراگیا جس کی وجہہ سے لڑکی شدیدزخمی ہوگئی۔

اس حادثہ کے بعد اسے اسپتال منتقل کیاگیالیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا ۔ گھر کے سامنے کھڑی دوموٹرسائیکلوں کو بھی اس تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ارد ھاپو پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر اشوک جادھو موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading