ناندیڑ:بے رحم ماں نے معصوم بچوں کوقتل کرکے نعشوں کوجلادیا

ناندیڑ: 2جون ( ورقِ تازہ نیوز) ایک 30 سالہ بے رحم ماں نے ممتا کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اپنے ہی دو حقیقی بچوں کو قتل کردیا۔ اس معاملہ میں گووند دگڑوجی نملوار ( 85 سال، ساکن پانڈورنا) کی دی گئی شکایت کے مطابق 31 مئی کی شب آٹھ بجے تا یکم جون کی شام 6 بجے کے درمیان پانڈورنا علاقہ میںارات دُھرپدابائی گنپت نملواڑ(30 سال) نے اپنے ہی دو بے قصور بچوں کو جن کا نام دتا گنپت نملواڑ (2 سال) اور انوسیا گنپت نملواڑ ( 4 ماہ) ہے کو مارپیٹ کر قتل کردیا۔ اور اپنی ماں کونڈابائی اور بھائی مادھو کی مدد سے بچوں کی نعش کو ثبوت مٹانے کے مقصد سے جلادی۔

تفصیلات کے مطابق بھوکر تعلقہ کے پانڈورنا علاقہ کے اکھاڑے پر دھرپدابائی عمر30سال ‘اسکا شوہرا ور دو بچوں کے ہمراہ یہاں چار ماہ سے قیام پذیر تھی ۔ جبکہ ساس اورسسر دوسرے کھیت میں رہتے تھے ۔دریں اثناءدھراپدابائی نے 31 مئی تا یکم جون کے درمیان صبح چھ بجے اکھاڑے کے علاقے میںکوئی موجود نہ رہنے پراپنے دونوں معصوم بچوں کو قتل کردیااسکے بعد ملزمہ نے اپنی والدہ کونڈابائی اور بھائی راجے موڑ کی مدد سے نعشوں کے ثبوت مٹانے کے لئے انھیں جلادیا۔اس معاملہ میں بھوکر پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302،201،34 کے تحت جرم نمبر 195/2022 درج کیا ہے۔ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پولیس نے قتل کے تینوں ہی ملزمین دُھرپدابائی گنپت نملواڑ (30 سال)، اُس کی ماں کونڈابائی پانڈورنگ راجے موڑ، بھائی پانڈورنگ راجے موڑے ساکنان برہمن واڑا کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات سب انسپکٹر پاٹل کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں