نئی تاریخ رقم ٗرشی سونک برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

لندن: برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر کی دوڑ میں شامل سابق وزیر خزانہ اور ہند نژاد سفارت کار رشی سونک کے لئے دیوالی کا تہوار اہم ثابت ہوا۔اس دوڑ میں ان کی حریف پینی مورڈانٹ کے پیر کو پیچھے ہٹنے کے بعد مسٹر سونک کو پارٹی کے نئے رہنما کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

کنزرویٹو پارلیمانی پارٹی کی 1922 کی کمیٹی کے چیئرمین سر گراہم بریڈی نے رشی سونک کے پارٹی لیڈر کے طور پر انتخاب کا اعلان کیا۔ رشی سونک مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2.30 بجے پارلیمانی پارٹی سے اپنا پہلا خطاب کرنے والے ہیں۔اس کے بعد انہیں برطانیہ کے شہنشاہ چارلس سوم وزیر اعظم کے عہدے پر تعینات کر سکتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading