ناندیڑ:بین الریاستی چوری کرنیوالی ٹولی گرفتاردو ملزمان سے ڈھائی لاکھ کے قریب چاندی برآمد

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)پولس محکمہ کے تحت جانب سے جاری پریس بیان کے مطابق ضلع میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران مقامی کرائم برانچ نے ایک بین الریاستی گھر پھوڑ چور گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے ایک کلو بیس تولہ چاندی کے زیورات جن کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 29 ہزار 408 روپے بتائی گئی ہے، ضبط کیے گئے۔
پولیس کو 26 فروری 2026 کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ گھر پھوڑ وارداتوں میں ملوث ملزمان بھوکر کے علونگر علاقے میں موجود ہیں۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد جال بچھا کر دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت ساگرسنگھ ا±غل سنگھ ٹاک (38 سال) اور گجنسنگھ ٹھاکرسنگھ باوری (21 سال)، دونوں ساکنان عمری کے طور پر ہوئی ہے۔


دورانِ تفتیش ملزمان نے میں ایک جیولری دکان میں نقب زنی اوراسکے حدود میں ایک رہائشی مکان میں چوری کا اعتراف کیا۔برآمد شدہ مال میں تقریباً ایک کلو وزنی چاندی کی چین پٹی مالیتی 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور بیس تولہ چار سو ملی گرام وزن کے دو چاندی کے کڑے مالیتی 54 ہزار 408 روپے شامل ہیں۔یہ کارروائی پولیس انسپکٹر کلھنڈے راے کی قیادت میں انجام دی گئی۔

بعد ازاں گرفتار ملزمان اور ضبط شدہ مال کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایل سی بی کے حوالے کر دیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اس کامیاب کارروائی پر متعلقہ افسران اور عملے کی ستائش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading