ناندیڑ:بُلٹ پر کانگریس کی انتخابی نشان ‘ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کامقدمہ درج

ناندیڑ:16مارچ(ورق تازہ نیوز)لوک سبھا انتخابات کے لئے مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کانفاذ سارے ملک میں عمل میں آچکا ہے ۔ جس پر متعلقہ محکمہ جات سختی کے ساتھ عمل آوری کررہے ہیں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح کی ایک کاروائی حدگاو¿ں میں بلیٹ گاڑی سوار کے خلاف کی گئی۔

15 مارچ کو دوپہر کے وقت ضلع سنٹرل بینک کے بازو میں امول جینٹس پارلر کے پاس ایک شخص اپنی بلیٹ موٹرسائیکل لایا تھا جس کی نمبر پلیٹ پر کانگریس پارٹی کی انتخابی نشانی یعنی ہاتھ کا پنجہ تھاجو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ اس بات کاانکشاف ہونے پر وویک دیوی داس دیشمکھ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرو انتخابی آفیسر کی شکایت پر حدگاو¿ں پولس نے بلیٹ کے مالک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کامقدمہ درج کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading