ناندیڑ:ایک کروڑ کاگٹکھاضبط

ناندیڑ: 28 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) پولس نے واجے گاوں میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر گٹکھے کابڑاذخیرہ ضبط کیا ہے ۔تقریبا ایک کروڑ کا مال ضبط کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ ایل سی بی نے یہ کاروائی انجام دی ہے ۔

ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد یہ کاروائی کی گئی ہے ۔ پولس کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ واجے گاوں میں ایک بڑے گودام میںگٹکھے کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے ۔ایل سی بی کے پی آئی شیواجی ڈوئی پھوڑے نے گودام پرچھاپہ مارا ۔

اس موقع پر گودام سے 173 تھیلے گٹکھا ضبط کیاگیا ہے ۔ ضبط کردہ مال کو اتوارہ پولس اسٹیشن میںرکھاگیا ہے ۔ پولس کے مطاابق بازار میں ضبط گٹکھے کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔البتہ اس کاروائی میں کوئی بھی ملزم پولس کے ہاتھ نہیں لگا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading