دیگلورناکہ کے عیدگاہ قبرستان کی توسیع کے مطالبہ میں شدت

ناندیڑ:9مارچ (عبدارحمن)کثےر مسلم آبادی والے علاقہ دیگلور ناکہ میں نئے قبرستان کی دستےابی اور موجودہ قبرستان کی توسیع کے مطالبات زور پکڑتے جارہے ہیں۔

بالخصوص انتخابی ماحول میں سےاسی لیڈران سے اس ضمن میں مطالبات کئے جارہے ہیں۔عوام کو امید ہے کہ کم از کم انتخابی فوائد کی خاطر ان بنےادی ضرورےات کی تکمیل کے لئے ےہ لیڈران کوشش کریں گے۔اسی سلسلہ میں دیگلور ناکہ کے ساکنان کی جانب سے ایک نمائندہ وفد نے آج وارڈ نمبر بارہ کا دورہ کرنے آئے ناندےڑ شمال کے ایم ایل اے ڈی پی ساونت سے ملاقات کرتے ہوئے عید گاہ قبرستان کی توسیع سے متعلق گفت و شنید کی ۔اس سلسلہ میں وفد کی جانب سے مسٹر ساونت کو ایک میمورنڈم پیش کےا گےا۔اس میمورنڈم میں بےان کےا گےا کہ گنجان مسلم آبادی والے علاقہ دیگلور ناکہ میں محض ایک قبرستان موجود ہے اور اب ےہ بھی ناکافی ہورہا ہے۔ضروت اس بات کی ہے کہ اس قبرستان کو اطراف کی اراضی شامل کرکے وسیع کےا جائے۔میمورنڈم میں ےہ تجویز سجھائی گئی کہ قبرستان کے جنوبی حصہ میں واقع پلاٹنگ کو تحویل میں لےا جائے۔اس زمین کے مالک کوبلدےہ کی جانب سے واجبی قیمت ادا کرکے زمین حاصل کی جائے۔اس وفد میں مسجد حضرت علیؓ کمیٹی کے صدر شیخ منیر،سوشیل ورکر شیخ بابو شیخ محبوب عرف بابو بھائی تےل والے،سےد مصطفےٰ،شیخ برکت،فےروز قریشی،محمد فاروق،شیخ جاوید عرف جے ڈی ودیگر شامل تھے

۔وفد کی جانب سے مجوزہ ارضی کا معائنہ بھی کےا گےا اور اس کے حصول کے امکانات کا جائزہ لےا گےا۔ایم ایل اے ساونت نے وفد کو ےقین دلاےا کہ وہ اس ضمن میں ضرور غور و خوض کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قبرستان کی توسیع کے علاوہ برہمپوری علاقہ میں نئے قبرستان کے لئے اراضی کی دستےابی کے امکانات پر بھی غور کےا جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading