ناندیڑ:اسکوٹی کو ٹراویلس کی ٹکر‘سیدفیروز کی موت‘حسین زخمی

نائیگاوں:2 مارچ (ورق تازہ نیوز)آج صبح پونے پانچ بجے نائیگاو¿ںمیں اسکوٹی پرجارہے دو افراد کو ٹراویلس نے ٹکر ماری جس میں نوجوان کی موت ہوگئی ۔ پولس ذرائع کے بموجب آج صبح پونے پانچ بجے سید فیروز بابو عمر 20 سال اپنے بھتیجے حسین امین کے ساتھ مل کر اسکوٹی نمببر MH 26- BK- 0956 پر سوارہوکر سائی بابا اسکول کی سمت جارہے تھے ۔ اسوقت دیگلور تا بیدر جانیوالی ٹراویلس نمبر MH 20-A-Y 8632 کے ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوےئے اسکوٹی کو ٹکر ماری جس کی وجہہ سے سید فیروز کی شدید چوٹ لگنے سے جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی اور انکے ساتھ گاڑی پرسوارحسین امین بھی شدید زخمی ہوگیا ۔ اس معاملے میںٹراویلس ڈرائیور کے خلاف زین الدین کی شکایت پرتعزیرات ہند کی دفعات279‘337‘304 (A)‘کے تحت مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی بنسوڑے حادثہ کی تفتیش کررہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading