ناندیڑ:12ستمبر(ورق تازہ نیوز)انسانی اعضاءلینے کےلئے ناندیڑ ائیرپورٹ پہنچا ایک چھوٹاطیارہ رن وے سے پھسل کر بازو کی گھاس میںچلاگیا ۔ طیارے میں موجود ڈاکٹر ٹیم ‘ پائلٹ ودیگر عملہ محفوظ ہے ۔یہ حادثہ کل شب بارہ بجے رونما ہوا جب بارش ہورہی تھی۔ انسانی اعضاءلینے کےلئے کل دو طیارے ناندیڑ آئے تھے جس میں ایک طیارہ لینڈئنگ کے وقت رن وے سے پھسل گیا ۔اوربازو گھاس میں چلا گیا۔اسلئے ان دونوں طیاروںکو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت نہیںد ی گئی تھی ۔اس کے علاوہ آج ناندیڑ سے ممبئی ‘حیدر آباد ‘ چندی گڑھ اور دہلی کیلئے اڑانیں منسوخ کردی گئی تھی ۔رن وے کے بازوپھنسے طیارے کو کرین کی مدد سے باہر نکالاگیا۔