ناندیڑ:آج 7ستمبرکوشہرناندیڑمیں کورونا پازیٹیو کیسزسب سے زیادہ ریکارڈ‘ضلع میں 7 اموات

ناندیڑ:7ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع بھر میںسب سے زیادہ کروناپازیٹیو مریض ناندیڑ شہر میں بھی پائے جارہے ہیں۔ابتداءسے لے کر اب تک ہزاروںکی تعداد میں مریض صرف ناندیڑ شہری حدود میں پائے گئے ہیں۔ آج 7ستمبر کو ضلع سرکاری اسپتال ناندیڑ کے سول سرجن کے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب ضلع بھر میں آج 336 پازیٹیو مریض پائے گئے اور سات مریض فوت ہوئے ہیں ۔

آج کے سات فوت ہونے والوں میں لوک متر نگرناندیڑ کا 70سالہ شخص‘شیواجی چوک سیڈکو کا 50سالہ شخص‘ کاسرالی تعلقہ بلولی کا46سالہ شخص‘ حدگاوں کا 87 سالہ معمر شخص‘ گوکل نگرناندیڑ کی 70سالہ خاتون ‘ بارڈ تعلقہ مکھیڑ کی 60سالہ خاتون اورر پنپل گاوں کورکا کا 50سالہ شخص شامل ہے۔

ناندیڑشہر میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں 50اور اینٹی جن ٹیسٹ میں 80 پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ جبکہ مکھیڑ میں 23‘حدگاوں میں 31 مریض پائے گئے اور باقی مریضوں کاتعلق دیگر تعلقہ جات کے علاوہ بیڑ‘ ہنگولی “ ایوت محل‘ ناگپور سے ہے ۔ضلع میںمتاثرین کی مجموعی تعداد تاحال 9246 ہوگئی ہے ۔ اور مہلوکین کی تعداد 272 تک پہنچ گئی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading