استعفیٰ کے خبروں کی تردید
نئی دہلی: می ٹو #MeToo مہم کے تحت جنسی استحصال کے الزامات کے بعد چہار سو سے دباؤ جھیل رہے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہ بغیر ثبوتوں کے الزامات عائد کرنا ایک بخار بن چکا ہے، نیز ان پر لگے تمام الزامات بے بندیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود پر لگے ان الزامات پر وہ قانونی کارروائی کریں گے۔
کچھ میڈیا چینلوں نے ذرائع کے حوالہ سے یہ خبر چلائی تھی کہ ایم جے اکبر نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے ای میل کے ذریعہ اپنا استعفی پیش کیا ہے لیکن نہ تو حکومت اور نہ ہی ایم جے اکبر کی جانب سے استعفی کی تصدیق کی گئی ہے۔
اپنے بیان میں ایم جے اکبر نے کہا، ’’میں بیرونی دورے پر تھا اس لئے اپنے اوپر لگے الزامات پر جواب نہیں دے پایا۔ میرے اوپر جو بھی الزامات ہیں وہ من گھڑت ہیں۔ الزامات میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔‘‘
ایم جے کبر نے کہا، ’’صرف ایشین ایج میں میں نے غزالہ وہاب کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس وقت ادارتی ٹیم ایک چھوٹے سے ہال میں کام کرتی تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھیے
https://waraquetaza.com/می-ٹو-تنازعہ-میں-پھنسے-ایم-جے-اکبر-نے-دی/