حیدرآباد: ہندوستان نے دو ٹسٹ میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔
دوسری اننگ میں 127 رنوں پر ڈھیر ہو جانے کے بعد ویسٹ انڈیز نے جیت کے لئے ہندوستان کو 72 رن کا ہدف دیا، جسے ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ سلامی بلے باز پرتھوی شا نے 29 اور کے ایل راہل نے 33 رن بنائے.