انڈین فلموں کے بے مثال اداکار دلیپ کمار کی آج 96 ویں سالگرہ ہے۔ فلموں سے دور رہنے کے باوجود دلیپ صاحب کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح آج بھی ہیں۔ ان چاہنے والوں میں اگر انہیں کوئی سب سے زیادہ چاہتا ہے تہ وہ ہیں ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکی ان کی اہلیہ سائرہ بانو جو شروع ہی سے ان کی دیوانی رہی ہیں۔سائرہ بانو اپنے فلمی کریئر کے دوران خود خاصی مقبول اداکارہ رہیں۔ لیکن دلیپ کمار سے شادی کے بعد انہوں نے اپنی پوری زندگی انہی کے نام کر دی۔ وہ دلیپ کمار کے دکھ اور سکھ میں سائے کی طرح ان کے ساتھ رہی ہیں۔ دلیپ کمار کی 96 ویں سالگرہ پر ہم نے سائرہ بانو سے خصوصی بات چیت کی۔

امیتابھ جی بے چارے بہت مصروف رہتے ہیں لیکن پھر بھی وہ سالگرہ پر یا کبھی بھی دلیپ صاحب کو دیکھنے آ ہی جاتے ہیں۔ جب یوسف صاحب (دلیپ کمار کا اصل نام) ہسپتال میں داخل تھے تب بھی وہ ان کا حال پوچھنے آتے رہے۔ یہاں تک عامر خان، شاہ رخ خان، مادھوری دکشت اور پرینکا چوپڑہ بھی آ جاتے ہیں۔ عامر خان تو کہتے ہیں کہ جتنا میں دلیپ صاحب کو چاہتا ہوں اتنا ان کو کوئی اور چاہ ہی نہیں سکتا۔
سبھی بہت اچھے بچے ہیں۔ میرے لیے تو یہ بچے ہی ہیں چاہے وہ جتنے بڑے سٹار ہوں۔