ناندیڑ، 6 اگست:(ورق تازہ نیوز)شہر میں میونسپل کارپوریشن کی ملکیتی زمین پر کیے گئے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹ?کر اس پر ناجائز استعمال روکتے ہوئے آج 6 اگست 2025 کو مو¿ضع اسد اللہ باد، سروے نمبر 01، 02 اور سِی. سِی. نمبر 9496 میں واقع 1 ایکڑ 20 گنٹھے زمین کو کارپوریشن نے اپنی تحویل میں لے لیا۔یہ کارروائی میونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مہیشکمار دوئیفوڈے کی ہدایت، اضافی کمشنر گریش قدم کی رہنمائی، اور نائب کمشنر اجیت پال?سنگھ سندھو کی قیادت میں کی گئی۔متعلقہ زمین پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹ?کر کارپوریشن نے اپنی ملکیت واپس حاصل کر لی ہے۔
یہ کارروائی مہاراشٹر ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق انجام دی گئی ہے۔اس زمین، جس ک?سروے نمبر 9496 ہے اور جو میونسپل کارپوریشن کی ملکیت ہے، پر "پریدرشنی میموریل ٹرسٹ” کی جانب سے بغیر اجازت اسکول چلای?ج?رہ?تھا۔ یہ معاملہ اورنگ آباد ہائی کورٹ کے روبرو پٹیشن نمبر 5788/16 کے تحت زیر سماعت تھا۔ برسوں کی قانونی لڑائی کے بعد عدالت نے 24 جولائی 2025 کو فیصلہ سناتے ہوئے کارپوریشن کے حق میں فیصلہ دی?اور تجاوزات کنندہ کی عرضی مسترد کر دی۔اس فیصلے کی بنیاد پر آج 6 اگست 2025 کو "پریدرشنی ٹرسٹ” ناندیڑ کے صدر بال?صاحب جلباجی راوماگھسواڑ کے فرزند آکاش بال?صاحب ماگھسواڑ کی موجودگی میں تجاوزات کو منہدم کر کے زمین پر کارپوریشن ک?بورڈ نصب کر کے مکمل قبضہ حاصل کر لیاگیا۔
اس کارروائی میں نائب کمشنر اجیت پالسنگھ سندھو کے ساتھ چیف گارڈن سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مرز?فرحت اللہ بیگ، کھیل افسر رمیش چاورے، تجاوزات محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر راون سونسلے، زونل افسر گوتم کاوڈے، راجیش جادھو، فائر آفیسر کیروجی داسرے اور دیگر اہلکار شامل تھے۔