مہاراشٹر کے وردھاضلع میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک

وردھا ٢٠۔نومبر۔مہاراشٹر کے وردھا میں دھماکہ کی خبر ہے ۔ منگل کو پھول گاوں میں فوج کے آرمس ڈپو میں بڑا دھماکہ ہوا ، جس میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ رینج میں کسی پرانے دھماکہ خیز مادہ کو ضائع کرنے کے عمل کے دوران وہ پھٹ گیا ، جس کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا۔جس وقت دھماکہ ہوا تو صبح کی شفٹ میں کام کرنے والے تقریبا 40 لوگ جائے واقعہ پر موجود تھے ۔ مہاراشٹر پولیس نے ابھی تک چار افراد کے مرنے کی تصدیق کی ہے ، جس میں تین گاوں والے بھی شامل ہیں جبکہ ایک فیکٹری میں کام کرنے والا مزدور ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading