
ممبئی۔15.اگست۔(ورق تازہ نیوز)یہ خبر بہت ہی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ ریاست مہاراشٹر کے سینئر صحافی جناب جاوید جمال الدین(ممبئی) کی شریک حیات رضیہ بیگم کا مختصر سی علالت کے بعدآج شب ڈھائی بجے کے قریب انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔
جنازہ ان کے گھر سے اٹھایا جائے گا اور تدفین آج فجر بعد انٹاپ ہل قبرستان ممبئی میں عمل میں آے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ آمین۔ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ جاوید جمال الدین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔