محبت میں ناکامی پر سافٹ ویر ملازم کی خودکشی

حیدرآباد۔ محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک سافٹ ویر ملازم نے خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ سرینواسلو جو گچی باؤلی کے علاقہ میں رہتا تھا سافٹ ویر کمپنی میں ملازم تھا ۔ گذشتہ چند عرصہ سے یہ شخص ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔

محبت میں ناکامی سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے حودکشی کرلی۔ پولیس نے اس کے مکان سے خودکشی نوٹ برآمد کیا جس میں سرینواسلو نے والدین سے معافی مانگی اور خود کو موت کا ذمہ دار بتایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading