مہاراشٹر کی بی جے پی زیرقیادت حکومت میں توسیع 39/ وزراء نے حلف لیا صرف ایک مسلم نمائندہ شامل

ناگپور: ١۵ نومبر (یو این آئ) مہاراشٹر کی وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی کابینہ میں آج بروز اتوار توسیع عمل میں آئ جسکے دوران بی جے پی؛ شیوسینا (ایکناتھ شندئے گروپ) اور راشٹری وادی کانگریس (آجیت پوار گروپ) کے کل ٣٩ انتالیس وزراء کی ناگپور کے راج بھون میں حلف برداری عمل میں آئ جس میں صرف ایک ہی مسلم نمائندئے حسن مشرف کو کابینی وزیر کا حلف دلایا گیا۔

جن وزراء کی حلف برداری عمل میں آئ ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے، رادھا کرشن ویکھے پاٹل، آشیش شیلاد، چندرکانت پاٹل، گریش مہاجن، گنیش نائک، منگل پرتاپ لودھا، جے کمار راول، پنکجا منڈے اور اتل ساوے شامل تھے۔

جبکہ شیوسینا (وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے) گروپ کے اہم لیڑران دادا بھوسے، شمبھوراج دیسائی، سنجے راٹھوڑ، گلاب راؤ پاٹل اور ادے سامنت نے بھی وزراء کا حلف اٹھایا۔

اسی طرح سے راشٹری وادی پارٹی اجیت پوار گروپ کے لیڑران مانیک راؤ کوکاٹے، دتاترے وتھوبا بھرنے، حسن مشرف، ادیتی سنیل تاٹکرے اور دھننجے منڈے بھی حلف لینے والے اراکین اسمبلی میں شامل تھے۔
نو تشکیل شدہ کابینہ میں 33 ٣٣ اراکین اسمبلی نے کابینی درجے کے وزراء کے طور پر حلف لیا جبکہ چھ 6 ارکین نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔ کابینہ کے 33 وزراء میں سے 16 کا تعلق بی جے پی، سے؛ 9 کا تعلق شیو سینا اور 8. کا تعلق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے ہیں۔

بی جے پی نے ریاستی وزراء کی فہرست میں بھی اپنی حصہ داری برقرار رکھی ہے، زعفرانی پارٹی کے تین ایم ایل ایز نے وزراء مملکت کا حلف لیا جبکہ دو ریاستی وزیر شیوسینا اور ایک این سی پی سے حلف لینے والوں میں شامل تھے
ریاست کی نئی کابینہ کی تفصیلات
(کابینی وزیر)
1. چندر شیکھر باونکولے
2. رادھا کرشن ویکھے پاٹل
3. حسن مشرف
4. چندرکانت پاٹل
5. گریش مہاجن
6. گلاب راؤ پاٹل
7. گنیش نائک
8. دادا بھوسے
9. سنجے راٹھور
10. دھننجے منڈھے
11.منگل پربھات لودھا
12. ادے ساونت
13. جے کمار راول
14. پنکجا منڈے
15. اتل ساوئے
16. اشوک اوئیکے
17. شمبھوراجے دیسائی
18. آشیش شیلار
19. دتاتریا بھرنے
20. ادیتی ٹٹکرے
21. شیویندرا سمہاراجے بھوسلے
22. مانیکراؤ کوکاٹے
23. جے کمار گور
24. نرہری زیراول
25. سنجے ساوکرے۔
26. سنجے شرستھ
27. پرتاپ سرنائیک
28. بھرت گوگولے
29. مکرند جادھو پاٹل
30. نتیش رانے
31. آکاش پھنڈکر
32. بابا صاحب پاٹل
33. پرکاش ابیتکر
وزیر مملکت:
1. مادھوری مشال
2. آشیش جیسوال
3. پنکج بھویر
4. میگھنا بورڈیکر
5. اندرانیل نائک
6. یوگیش کدم
کابینہ کی توسیع دیویندر فڑنویس کے 5 دسمبر کو تیسری بار وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے 10 دن بعدعمل میں آئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading