مہاراشٹر: کانگریس اور این سی پی کے درمیان ہوئی سیٹوں کی تقسیم، دو اور پارٹیاں ہوئیں ساتھ: اشوک چوہان

  • مہاراشٹر میں کانگریس اور این سی پی کے بیچ سیٹوں کا بٹوارا

  • دو اور پارٹیاں، ایک آزاد ایم ایل اے کی بیوی بھی ساتھ

  • کانگریس 24 اور این سی پی 20 سیٹوں پر لڑیگی چناؤ

ممبئی۔ جیسے جیسے لوک سبھا چناؤ کا وقت نزدیک آتے جا رہا ہے، ملک میں سیاسی رنگ روپ لگاتار تبدیل ہوتاجا رہا ہے۔ گٹھ بندھن اور دل بدل کی سیاست عروج پر ہے۔ اسی بیچ کانگریس نے بھی مہاراشٹر میں این سی پی کے ساتھ گٹھ بندھن فائنل کر لیا ہے۔ اتنا ہی نہیں دو اور پارٹیاں اس گٹھ بندھن میں شامل ہو گئی ہیں۔ جبکہ، ایک آزاد رکن اسمبلی کی بیوی کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں کانگریس 24 اور این سی پی 20 سیٹوں پر لوک سبھا چناؤ لڑیگی۔ مہاراشٹر کانگریس صدر اشوک چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسکی جانکاری دی۔

چوہان نے کہا که کانگریس این سی پی گٹھ بندھن میں دو دیگر پارٹیاں اور ایک آزاد امیدوار بھی جڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا که سوابھمانی شیتکری سنگٹھن 2 سیٹوں پر چناؤ لڑیگی۔ جبکہ، بہوجن وکاس آگھاڑی ایک سیٹ پر چناؤ لڑیگی۔ وہیں، ایک سیٹ آزاد رکن اسمبلی روی رانا کی بیوی نونیت کور کو دی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading